(لاہور نیوز) ڈینگی وائرس کی صورتحال پر قابو نہ پایا جا سکا ،لاہور میں 89 جبکہ پنجاب بھر میں 203مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
حکام محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں رواں سال ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 3ہزار 639 ہو گئی ہے جبکہ صوبہ بھر میں ڈینگی کے 8ہزار726 کنفرم مریض رپورٹ ہوچکے۔
سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالخلافہ کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 74 مریض زیر علاج ہیں جبکہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 169 مریض داخل ہیں۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ لاہور انسداد ڈینگی کے لیے متحرک ہے، کمشنر محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ لاہور میں 24گھنٹے کے دوران 1068مثبت لاروا ملنے پر5ہزار 924پوائنٹس پر ڈینگی سپرے کیا گیا،2031ڈینگی کیس رسپانس سرگرمیوں کے دوران 2064گھروں میں ڈینگی سپرے کیا گیا۔
کمشنر لاہور کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی مدد کے بغیر انسداد ڈینگی مہم سو فیصد مکمل نہیں ہوسکتی۔