(ویب ڈیسک) ماہرین نے کہا ہے کہ روزانہ مٹھی بھر گری دار میوے کھانے سے ڈپریشن کا خطرہ 17 فیصد کم ہو جاتا ہے۔
برطانیہ کے بائیو بینک جو کہ تقریباً 500,000 برطانویوں کے طبی طرز زندگی کے ریکارڈ کا ایک آن لائن ڈیٹا بیس ہے، کی تحقیق تجویز کرتی ہے کہ ادھیڑعمر اور بڑی عمر کے بالغ افراد جو روزانہ 30 گرام گری دار میوے کھاتے ہیں، ان میں ذہنی تناؤ کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
میوہ جات میں اخروٹ، بادام، کاجو، ہیزل نٹ اور پستے وغیر شامل ہیں۔ ماہرین نے پایا کہ میوے کھانے کا معمول بنانے والے افراد میں antidepressants ادویات لینے کا بھی کم امکان ہوتا ہے۔
مذکورہ بالا مطالعہ جرنل کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہوا ہے۔ اگرچہ اس کی وضاحت نہیں کی گئی ہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے، محققین کا قیاس ہے کہ گری دار میوے کی سوزش مخالف اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات ممکنہ طور پر حفاظتی اثر رکھتی ہیں۔