اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

سونے سے قبل ان پانچ غذاؤں سے گریز کریں

27 Oct 2023
27 Oct 2023

(ویب ڈیسک) غذا، صحت اور نیند آپس میں بہت گہرا تعلق رکھتی ہیں۔ اس لیے غذا میں معمولی سی خرابی نیند اور صحت دونوں پر شدید منفی اثرات مرتب کرسکتی ہے۔

ماہرین نے پانچ ایسی غذاؤں کی نشاندہی کی ہے جن کو سونے سے قبل کھانا صحت پر انتہائی مضر اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

وہ غذائیں درج ذیل ہیں:

چاکلیٹ

کیفین سے بھرپور چاکلیٹ کو رات کے وقت کھانا انتہائی نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ ریپڈ آئی موومنٹ کا سبب بننے والی کیفین، صبح نیند سے بیدار ہونے کے بعد آپ کے لیے مزید تھکن کی وجہ بن سکتی ہے۔ سونے سے قبل چاکلیٹ کے علاوہ کیفین کی حامل دیگر اشیاء جیسا کہ کافی، چائے اور انرجی مشروبات سے بھی اجتناب کیا جانا چاہیے۔

خشک میوہ جات

فائبر کے حامل خشک میوہ جات کی اعتدال کے ساتھ کھپت انتہائی مفید ہوتی ہے لیکن رات کے وقت ان کا کھایا جانا پیٹ میں درد اور گیس کی کیفیت میں مبتلا کر سکتا ہے۔

پنیر

سونے سے قبل پنیر کھانا طبیعت کے لیے انتہائی بدتر ثابت ہوسکتا ہے۔ متعدد اقسام کے تیز اور پُرانے پنیروں میں امائنو ایسڈ پائے جاتے ہیں جو ہمیں جاگتا اور چوکنا رکھتے ہیں۔

میٹھی غذائیں

آئس کریم، کیک اور مٹھائی جیسی میٹھی غذائیں خون میں شوگر کی مقدار میں ایک دم اضافہ کرتی ہیں۔ یہ فوری اضافہ ایڈرینل کو ایمرجنسی کا اشارہ دے کر چوکنا کرتا ہے جس کے نتیجے میں کورٹیسول کی مقدار میں اضافہ ہوجاتا ہے اور جسم کو نیند سے جگا دیتا ہے۔

ٹماٹر

سونے سے قبل ٹماٹر جیسی تیزابی غذاؤں سے بھی اجتناب کرنا چاہیے۔ یہ غذائیں لیٹتے وقت ریفلکس مسائل (معدے کے تیزابی مواد کا بار بار حلق میں آنا) کا سبب ہوسکتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے