اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

’’ کسی نے آنکھیں پڑھ لیں‘‘ زینب شبیر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

27 Oct 2023
27 Oct 2023

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زینب شبیر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زینب شبیر نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں مشرقی لباس زیب تن کیے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

زینب شبیر نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں شعر لکھا کہ، کوئی لفظوں کے لیے بیٹھا رہا، کسی نے آنکھیں پڑھ لیں۔

انہوں نے چند گھنٹے  قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بہ گاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی زینب شبیر نے چند تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نجی ٹی وی چینل  کے پروگرام  میں زینب شبیر نے کہا تھا کہ وہ پسند کی شادی کریں گی جبکہ اداکار اسامہ خان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں بہت اچھے دوست ہیں لیکن لوگوں کو ہماری جوڑی اچھی لگتی ہے۔‘

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ڈراموں میں مثبت کردار بہت کرلیے اب کوئی منفی اور چوخ و چنچل کردار ادا کرنا چاہتی ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے