اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اکتوبر تا جنوری ترقیاتی منصوبوں کیلئے این او سی جاری کرنے پر پابندی

27 Oct 2023
27 Oct 2023

(لاہور نیوز) عدالت نے اکتوبر سے جنوری تک ترقیاتی منصوبوں کے لیے این او سی جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر تحریری حکم جاری کر دیا۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرک موٹر بائیک اور سائیکلیں استعمال کرنے والوں کے لیے حوصلہ افزا پالیسی بنائی جائے، لاہور میں سائیکل کرائے پر دینے کے لیے مختلف پوائنٹ بنانے کے لیے سکیم بنائی جائے۔

عدالت نے کہا ہے کہ ان پوائنٹس سے شہری مناسب کرائے پر سائیکلیں حاصل کرسکیں، کمشنر لاہور ایسی پالیسی اور سکیم بنانے کے لیے اقدامات کریں۔

جسٹس شاہد کریم نے حکم دیا کہ کمشنر لاہور ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ کی حدود میں اینٹوں کے بھٹوں کو نئی ٹیکنالوجی پر منتقل کروائیں۔

علاوہ ازیں عدالت نے بابو صابو انٹرچینج کے قریب ترقیاتی منصوبے کے خلاف حکم امتناعی واپس لے لیا اور کمشنر لاہور کے بیان کی روشنی میں پروجیکٹ پر کام کرنے کی اجازت دے دی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے