اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پاؤڈر سے تیار 10 ہزار لیٹر زہریلے دودھ کی سپلائی ناکام بنا دی گئی

26 Oct 2023
26 Oct 2023

(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈٹرجنٹ پاؤڈر سے تیار 10 ہزار لیٹر زہریلے دودھ کی جڑواں شہروں کو سپلائی ناکام بنا دی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق  چکری روڈ پر علی الصبح ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرکے10 ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا اور دودھ  لے جانے والی گاڑیوں  کے مالکان کو 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ ناکہ بندی کے دوران 28 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جن میں سے  2 گاڑیوں میں موجود دودھ کے سیمپل ناقص پائے گئے۔ دودھ کو جدید لیکٹوسکین مشین کے ذریعے چیک کیا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکام نے مجموعی طور پر 1 لاکھ 7 ہزار لیٹر دودھ کا معائنہ کیا اور ملاوٹ ثابت ہونے پر ڈیری سیفٹی ٹیم نے 10 ہزار لیٹر ناقص دودھ تلف کردیا۔  ہزاروں لیٹر ملاوٹی دودھ کوٹ مومن سرگودھا سے اڈیالہ روڈ راولپنڈی میں سپلائی کیا جارہا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے