اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نواز شریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر آج پھر سماعت ہوگی

26 Oct 2023
26 Oct 2023

(ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر آج پھر سماعت ہوگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کرے گا، نوازشریف وکلاء کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے۔

عدالت نے اپیلوں کے مستقبل سے متعلق نیب سے جواب طلب کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حفاظتی ضمانت پر بھی آج تک کیلئے توسیع کی گئی تھی۔

دوسری جانب رجسٹرار آفس نے بھی نواز شریف کی پیشی کیلئے سکیورٹی سرکلر جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق نواز شریف کیس کی سماعت ڈھائی بجے مقرر ہے، کمرہ عدالت میں داخلے کیلئے خصوصی پاسز جاری ہوں گے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی لیگل ٹیم کو 15 افراد کی اجازت ہوگی، لاء افسران کو 10 پاسز اور صحافیوں کو 30 پاسز جاری کئے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے