اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پاکستان میں 92 فیصد کھلا دودھ معیاری نہیں: سروے میں انکشاف

26 Oct 2023
26 Oct 2023

(ویب ڈیسک) ایک حالیہ ملک گیر سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں دستیاب 92 فیصد کھلا دودھ بنیادی معیار پر پورا نہیں اترتا۔

یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے زیراہتمام کھلے دودھ کے معیار اور تحفظ کے بارے میں کیے گئے ملک گیر سروے سے پتا چلا کہ 92 فیصد کھلا دودھ غیر معیاری ہے۔

سروے کے نتائج کے اعلان کیلئے لاہور میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران  بتایا گیا کہ سروے کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 54 فیصد کھلے دودھ کے نمونے انسانی استعمال کیلئے غیر موزوں ہیں۔

سروے کیلئے عالمی ادارے نیلسن نے ملک کے 11 بڑے شہروں سے نمونے حاصل کیے، سردیوں اور گرمیوں کے موسموں میں کھلے دودھ کے 1206 نمونے حاصل کیے گئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے