اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شہریوں کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والا پولیس افسر گرفتار

25 Oct 2023
25 Oct 2023

(ویب ڈیسک) شہریوں کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے پولیس افسر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

انچارج انویسٹی گیشن نیو انارکلی پولیس اشتیاق انورشہریوں کو اغوا کرکے ان سے تاوان وصول کرتا تھا جسے پولیس نے ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر اشتیاق نے ساتھی اہل کاروں کے ساتھ مل کرشہری احمد نواز سندھو کواغوا کیا اور اعلیٰ افسران کا نام  استعمال کرتے ہوئے اسے پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکی دی۔

بعدازاں احمد نواز سندھو کے والد اسلم سندھو سے چھ لاکھ تاوان  لے کر نوجوان کو رہا  کردیا گیا۔

اسلم سندھو کے رجوع کرنے پر شمالی چھاؤنی پولیس نے انچارج انویسٹی گیشن اشتیاق انور کو ساتھی اہل کاروں سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق  سب انسپکٹر سمیت اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے