اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت نہ ہوسکی

25 Oct 2023
25 Oct 2023

(لاہور نیوز) جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت 7 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواستوں پر سماعت نہ ہو سکی۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے آج ریگولر کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کردی،کاز لسٹ منسوخ ہونے سے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر کیسز کی سماعت نہ ہو سکی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے بیرسٹر سلمان صفدر ایڈووکیٹ کی وساطت سے ضمانتیں خارج کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا، درخواست میں سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، 5 اگست کو توشہ خانہ کے کیس میں حقائق کے برعکس سزا ہوئی، سزا کے فوری بعد پولیس نے گرفتار کر لیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ضمانتوں کو میرٹ کی بنیاد پر سننے کا حکم دے، یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانتوں کو خارج کیا تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے