(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ و ماڈل عنایا خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ساتھ ریلیشن شپ کے دوران کبھی کسی مرد نے دوسرا آپشن ڈھونڈا ہی نہیں۔
حال ہی میں ماڈل و اداکارہ عنایا خان نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز کیریئر سمیت ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی۔
شوبز انڈسٹری میں کرش کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ فیروز خان اور میکال ذوالفقار میرے کرش رہے ہیں،مجھے یہ دونوں اداکار بہت پسند رہے ہیں۔
اپنے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے پروگرام میں بتایا کہ میں بریک اور کلاسیکل ڈانس اچھا کر لیتی ہوں، میں اپنے ڈانس کی روزانہ ویڈیوز بناتی ہوں لیکن سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کرتی کیوں کہ پاکستانی لوگ تنگ نظر ہیں، وہ ڈانس کو اچھا نہیں سمجھتے۔
مرد سے دھوکہ ملنے سے متعلق سوال پر اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ میرے ساتھ تعلقات میں رہنے کے دوران کبھی کسی مرد نے دوسرا آپشن ڈھونڈا ہی نہیں۔