اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کامیابی کو کبھی دماغ پر سوار کیا ، نہ ناکامی کو دل میں جگہ دی : ریما خان

25 Oct 2023
25 Oct 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ ریما خان کا کہنا ہے کہ میری سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ میں نے ہمیشہ اپنی ذات کا محاسبہ کیا ہے۔

اداکارہ ریما خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور زندگی کے حوالے سے گفتگو کی۔

اداکارہ نے شہرت سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے ہر دن کو ایسے ہی سمجھا جیسے میری شروعات ہے، مجھے میری پہلی فلم سے ہی شہرت مل گئی تھی، 15 ، 16 سال کی عمر میں سٹار بن گئی تھی مگر سپر سٹار بننے کے لئے دن رات ایک کرنا پڑا۔

ریما کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی بھی اپنی کامیابی کو دماغ پر سوار نہیں کیا اور نہ ہی ناکامی کو دل میں جگہ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مجھے کوئی مجھ سے بہتر نظر آیا تو میں نے اس سے حسد نہیں کیا اور اگر مجھے اپنے سے کوئی کم ٹیلنٹڈ نظر آیا تو میں نے کبھی تکبر نہیں کیا۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ریما کا کہنا تھا کہ میری سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ میں نے ہمیشہ اپنی ذات کا محاسبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں دوسرے کی طرف انگلی نہیں اٹھاتی کیونکہ مجھے ہمیشہ لگتا ہے کہ تین انگلیاں میری اپنی جانب ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے