اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اینٹی کرپشن کےمقدمے میں پرویز الہٰی کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ملتوی

25 Oct 2023
25 Oct 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے خلاف اینٹی کرپشن کے مقدمے میں انٹراکورٹ اپیل پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پرویز الہٰی کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی، عدالت عالیہ نے ایڈووکیٹ جنرل کو معاونت کیلئے طلب کرتے ہوئے  کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

پرویز الہٰی کی جانب سے انٹراکورٹ اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ  سابق وزیراعلیٰ کو گوجرانوالہ کے مجسٹریٹ نے اینٹی کرپشن کے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم دیا، پنجاب حکومت نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

اپیل میں مزید کہا گیا کہ سنگل بنچ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے پرویز الٰہی کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا، سنگل بنچ کا فیصلہ حقائق کے بر عکس ہے، عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ ہائیکورٹ سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو اینٹی کرپشن کے مقدمے میں ڈسچارج کرنے کا فیصلہ برقرار رکھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے