اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور میں زائد المعیاد کیمیکل سے مریضوں کے ٹیسٹ کا انکشاف

24 Oct 2023
24 Oct 2023

(لاہور نیوز) نشہ کے عادی اور نفسیاتی مریضوں کے ساتھ کھلواڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور کی لیبارٹری میں زائد المعیاد کیمیکل کے ذریعے مریضوں کے لیبارٹری ٹیسٹ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

لاہور نیوز نے مینٹل ہسپتال لاہور کی غیر معیاری لیبارٹری ہونے کا ثبوت پیش کر دیا جس کے مطابق ہسپتال میں آنے والے نشہ کے عادی اور ذہنی امراض میں مبتلا مریضوں کے زائد المیعاد کیمیکل کے ذریعے ٹیسٹ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کی لاہور نیوز نے باقاعدہ ویڈیو حاصل کر لی ہے۔

مینٹل ہسپتال کی لیبارٹری میں زائد المعیاد کیمیکل میں شوگر (ذیابیطس) ٹیسٹ کا کیمیکل مئی 2023 سے زائد المعیاد ہو چکا ہے۔ اسی طرح سی بی سی ٹیسٹ کیمیکل 27 ستمبر 2023 ، یورن کے ٹیسٹ کا کیمیکل 15 مئی 2023 اور کولیسٹرول کا کیمیکل مئی 2023  میں زائد المعیاد ہو چکا تھا اور مینٹل ہسپتال میں لیبارٹری ٹیسٹ کے دیگر کیمیکل بھی زائد المیعاد ہیں۔

سرکاری سطح پر اتنے بڑے تدریسی ہسپتال کے ٹیسٹ کیمیکل زائد المعیاد ہونا محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ مینٹل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر فرخ عبداللہ کا کہنا ہے کہ ہم نے تو کیمیکل نئے منگوائے تھے یہ زائد المیعاد کیسے ہو سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے