اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

دستاویزات کی گھر بیٹھے وصولی کیلئے ایل ڈی اے کی دستک ڈور سٹیپ ڈلیوری سروس متعارف

24 Oct 2023
24 Oct 2023

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے سے متعلقہ دستاویزات گھر بیٹھے وصول کرنے کے لیے ایل ڈی اے کی دستک ڈور سٹیپ ڈلیوری سروس متعارف کروا دی گئی۔

سینیئر سٹیزن کی سہولت اور دیگر افراد کو ایل ڈی اے کے چکروں سے بچانے کے لیے اتھارٹی انتظامیہ نے ایل ڈی اے ڈور سٹیپ ڈلیوری سروس متعارف کروا دی۔ اس سروس سے اتھارٹی کو ریونیو بھی حاصل ہو گا اور ایل ڈی اے ون ونڈو سیل پر درخواست کنندگان کا بوجھ بھی کم ہو گا۔ 75 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو ایل ڈی اے سے متعلقہ جوابات اور دستاویزات ان کے گھر کی دہلیز پر ملیں گی۔

ایل ڈی اے کی دستک ڈور سٹیپ ڈلیوری سروس میں پروٹوکول سے دستاویزات لینی ہیں تو پیسے بھی ادا کریں. ایل ڈی اے نے دستک ڈور سٹیپ ڈلیوری کے لیے بھاری فیسیں بھی عائد کر دیں۔ ایل ڈی اے گورننگ باڈی نے دستک ڈور سٹیپ ڈلیوری کی منظوری دے دی۔ دستک ڈور سٹیپ سروسز ڈلیوری کے لیے کوئی بھی مالک دستاویزات گھر بیٹھے وصول کر سکتا ہے۔

لاہور کی حدود میں شناخت کے لئے ڈور سٹیپ ڈلیوری کی فیس پچاس ہزار روپے مقرر، گھر بیٹھے ایل ڈی اے میں درخواست جمع کروانے کی فیس دس ہزار روپے مقرر کر دی گئی۔ چالان اور دیگر دستاویزات گھر وصول کرنے کے لیے کوریئر سروس کے چارجز بھی ادا کرنے ہونگے۔ بائیو میٹرک تصدیق کے لیے نادرا کے معاہدے کے مطابق فیس ادا کرنا ہو گی۔

لاہور کی حدود سے باہر پنجاب میں کسی بھی مقام پر شناخت کے لئے پانچ لاکھ روپے فیس مقرر کر دی گئی۔ پنجاب کی حدود سے باہر اور پاکستان میں کسی بھی مقام پر شناخت کے لئے دس لاکھ روپے فیس مقرر کر دی گئی۔ ایل ڈی اے گورننگ باڈی کی منظوری کے بعد فیسوں کا اطلاق کر دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے