اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکار یاسر حسین یوٹیوبر نادر علی کی حمایت میں سامنے آگئے

24 Oct 2023
24 Oct 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار یاسر حسین معروف یوٹیوبر اور کامیڈین نادر علی کی حمایت میں سامنے آگئے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں اداکار نے جدید دور میں کامیڈی فنکاروں کو پیش آنے والے چیلنجز پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نادر علی کو پسند کرنے والے بہت لوگ ہیں اور وہ اپنی فیلڈ میں اچھا کام کررہا ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ عجیب سوال پوچھنے پر نادرعلی کو بہت بری طرح ٹرول کیا گیا لیکن ایسے سوالات تو پھوپھیاں بھی پوچھتی ہیں۔

انہوں کہا کہ آج کل لوگوں کے لطیفوں پرجذبات مجروح ہوجاتے ہیں اور پہلے ایسا نہیں ہوتا تھا اور اب بھی ایسا نہیں ہونا چاہئے۔

یاسر حسین کا مزید کہنا تھا کہ جن کو نادر علی کے سوالات عجیب لگتے ہیں وہ ان کے شو میں نہ جائیں لیکن نادرعلی کو سکھانے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے۔

اداکار نے ماضی کے لیجنڈری اداکار اور کامیڈین عمرشریف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آج لوگ ان کے لطیفے سنیں تو بہت سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوں گے لیکن ان کو پسند کرنے والے آج بھی کم نہیں ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے