24 Oct 2023
(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نوازشریف کی سزا معطلی پر بول پڑے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی سزا کی معطلی کی درخواست ملی ، ہم نے قانون کے مطابق درخواست کاجائزہ لیا، ہم نے قانون کے مطابق فیصلہ کرکے عدالت کو ریفر کردیا، اب عدالت پر ہے کہ اس پر کیا فیصلہ کرتی ہے۔
نگران وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ عثمان بزدار دور میں بھی ایسی درخواست آئی تھی، جسے انہوں نے سنے بغیر مسترد کردیا تھا ، جلد الیکشن ہوتے دیکھ رہا ہوں۔