اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بمبئی ہائیکورٹ: پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر پابندی لگانے کی درخواست مسترد

24 Oct 2023
24 Oct 2023

(ویب ڈیسک) بمبئی ہائیکورٹ نے بھارت میں پاکستانی فنکاروں، موسیقاروں اور گلوکاروں کے کام کرنے پر پابندی لگانے کی درخواست مسترد کر دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیض انور قریشی کی طرف سے بمبئی ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی گئی تھی کہ بھارتی حکومت پاکستان کے فنکاروں کے ساتھ ملک میں کسی بھی قسم کی پیشہ ورانہ وابستگی پر پابندی عائد کرے۔

تاہم بمبئی ہائیکورٹ کے جسٹس سنیل شکرے اور جسٹس فردوس  پونی والا پر مشتمل ڈویژن بینچ نے درخواست کو واضح طور پر مسترد کر دیا۔

عدالت نے کہا کہ حب الوطنی ملک کے لیے ہے، اس کا مطلب دوسروں سے دشمنی نہیں، جب تک کسی کا دل اچھا نہ ہو وہ اچھا محب وطن نہیں بن سکتا، دل کا اچھا شخص ہمیشہ ملک میں اور سرحد پار سے امن اور ہم آہنگی کے فروغ کی سرگرمیوں کا خیر مقدم کرتا ہے۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستانی فنکاروں پر پابندی کی درخواست ثقافتی ہم آہنگی اور امن کو فروغ دینے سے ایک قدم پیچھے ہٹنے کے برابر ہے جس کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے