24 Oct 2023
(ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے میچ میں افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست کے بعد سابق کرکٹرز کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔
ایسے میں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کمنٹری باکس میں موجود قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس افغانستان سے شکست کے بعد انتہائی دل شکستہ دکھائی دے رہے ہیں۔
جبکہ کمنٹری پینل میں ان کے ساتھ موجود ساتھی افغانستان کی جیت پر ان کی تعریفیں کرنے میں مصروف ہے، سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وقار یونس کی آنکھیں نم ہیں اور وہ انتہائی رنجیدہ ہیں۔۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کی افغانستان کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کے بعد سابق کرکٹرز ہی نہیں بلکہ شائقین کرکٹ بھی شدید مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ ٹیم کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔