اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

قلبی مرض کی نشاندہی کرنے والی 5 علامات نظرانداز نہ کریں

24 Oct 2023
24 Oct 2023

(ویب ڈیسک) دل ہمارے جسم کا ایک اہم عضو ہے جو ہمیں زندہ رکھنے کے لیے دیگر تمام اعضاء اور بافتوں تک آکسیجن اور اجزاء پہنچاتا ہے لیکن اگر اس اہم پٹھے کے ساتھ کچھ مسئلہ ہوتواس کی تشخیص میں برسوں لگ سکتے ہیں۔

برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن کی سینئر کارڈیک نرس سِنڈی جوڈر کے مطابق عموماً علامت تب ظاہر ہوتی ہے جب کچھ گڑبڑ ہوجاتی ہے۔ اس لیے قلبی مرض کی علامات کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔

قلبی مرض کے متعلق کچھ ایسی علامات ہوتی ہیں جن کی نشان دہی آسان ہوتی ہے (جیسا کہ سینے میں درد) لیکن بعض علامات مبہم ہوتی ہیں اور ان کی نشان دہی مشکل ہوتی ہے۔ ماہرین کی جانب سے کچھ علامات ایسی بتائی گئی ہیں جن کی نشان دہی مبہم ہوتی ہے۔

غیر معمولی تھکن کا احساس

پال مال میڈیکل کے جنرل فزیشن ڈاکٹرعادل خان کے مطابق کسی کو غیر معمولی تھکان کے احساس کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے، اگر کوئی بہت کام کر رہا ہے یا نیند نہیں لے پا رہا تو تھکن کا احساس عام سی بات ہے لیکن غیر معمولی تھکن محسوس ہونے کا معائنہ کرایا جانا چاہیے۔

غیر معمولی سوجن

اس مسئلے میں ٹخنوں اور پیٹ کے حصے میں سوجن آجاتی ہے۔

چکر آنا

اگر کسی کو ایک دم چکر آنے لگیں تو یہ خطرے کی علامت ہوتی ہے۔ ڈاکٹر عادل خان کے مطابق اگر چکر کے آنے یا دیگر علامات مسائل کھڑے کرنے لگیں تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

سانس کا پھولنا

اگر کسی شخص کو روزمرہ کی سرگرمیوں میں سانس پھولنے کی شکایت ہو تو بہتر ہے کہ وہ ڈاکٹر سے رابطہ کرے۔

غیر معمولی طور پر پسینے کا آنا

سِنڈی جوڈر کے مطابق شدید ورزش کیے بغیر ہی گرمی لگنا اور زیادہ پسینے کا آنا نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے