اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کو شکست اپ سیٹ نہیں، ہمارے کھلاڑیوں کی محنت ہے: افغان کوچ

24 Oct 2023
24 Oct 2023

(ویب ڈیسک) افغانستان کرکٹ ٹیم کے کوچ جوناتھن ٹروٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی شکست کو اپ سیٹ نہ کہیں، یہ کھلاڑیوں کی محنت ہے، ہمیں امید تھی ہم پاکستان کو شکست دے سکتے ہیں۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں افغانستان نے پہلی بار پاکستان کو شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

افغانستان نے پاکستان کا 283 رنز کا ہدف باآسانی 49 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

افغانستان کی پاکستان کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل میں پہلی کامیابی ہےجبکہ رواں ورلڈکپ میں افغان ٹیم نے دوسرا اپ سیٹ کیا ہے۔اس سے قبل افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو شکست دی تھی۔

پاکستان کے خلاف تاریخی کامیابی کے بعد افغانستان کرکٹ ٹیم کے کوچ جوناتھن ٹروٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جیت سے بہت خوشی ملی اور اعتماد بڑھا۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے بعد پاکستان کو شکست دی، ہمارے بیٹرز نے اچھی بیٹنگ کی، دوران بیٹنگ مختلف گولز سیٹ کیے، اس وکٹ پر ہدف اچھا ملا تھا لیکن جس طرح کا آغاز ملا اس نے راستہ آسان بنایا، گرباز اور زدران کی پاٹنرشپ ہی ٹرننگ پوائنٹ تھی۔

افغان کرکٹ ٹیم کے کوچ  نے کہا کہ اچھی بات ہے ٹیم کسی بھی لمحے پریشان نہیں ہوئی، افغانستان ٹیم کی کارکردگی میں مستقل مزاجی آتی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ اور پاکستان کی شکست کو اپ سیٹ قرار دینا مناسب نہیں، کھلاڑیوں نے محنت کی جو رنگ لائی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے