اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابراعظم اچھا بیٹر ہے اچھا کپتان نہیں: شعیب ملک

24 Oct 2023
24 Oct 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ورلڈکپ میں افغانستان سے شکست کا ذمہ دار کپتان بابراعظم کو قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتانوں وسیم اکرم ، شعیب ملک اور مصباح الحق نے افغانستان سے پاکستان کی شکست پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ شکست کا ذمہ دار کوئی ایک شخص نہیں بلکہ سب ہیں،اس شکست میں آپ کے چیئرمین کرکٹ بورڈ، کوچز، چیف سلیکٹر ، ڈائریکٹراور کپتان سب برابر کے شریک ہیں۔

وسیم اکرم کی گفتگو پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ اس شکست میں سب سے زیادہ ذمہ دار کپتان ہے جس پر میزبان کا کہنا تھا کہ کپتان تو کنگ بابراعظم ہیں؟ جس پرشعیب ملک نے کہا کہ بابر ایک اچھے بیٹر ہیں لیکن کپتان اچھے نہیں ہیں۔

سابق کرکٹر معین خان نے  بھی شعیب ملک کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ بابر نے  4 سال سے بڑےایونٹس میں پاکستان ٹیم کی قیادت کی لیکن کہیں بھی ان کی کپتانی میں بہتری نظر نہیں آئی، کپتان کیلئے وقت کے ساتھ چیزوں کو سیکھنے کی ضرورت ہے، وقت پرحریف ٹیم کو پریشر ڈالنے کی ضرورت ہوتی ہے وہ بابر نہیں ڈال پاتے، جہاں وکٹ لینی ہوں وہاں آپ نزدیکی فیلڈرز نہیں کھڑے کرپاتے جوکہ ایک کپتان کی حکمت عملی میں نظرآنی چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے