اپ ڈیٹس
  • 331.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

باقی میچ جیت کر سیمی فائنل میں آنے کی کوشش کرینگے: افتخار احمد

24 Oct 2023
24 Oct 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد نے کہا ہے کہ اب ورلڈکپ کے باقی تمام میچ جیت کر سیمی فائنل میں آنے کی کوشش کریں گے۔

افغانستان سے شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو میں افتخاراحمد نے کہا کہ یہ وقت 300 سے زائد رنز کا تھا، ہمارے سپنرز متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بولنگ ورلڈ نمبر ون ہے مگر وہ توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کر پا رہی، ہم باؤنس بیک کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ ٹیم کے ساتھ اپ ڈاؤن ہوتا ہے، اس وقت ہمارا ڈاؤن چل رہا ہے، ہمارے ہاتھ میں کوشش ہے اور ہم خود کو اٹھانے کی پوری کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب مار پڑ رہی ہوتی ہے تو ہر ٹیم کا مورال ڈاؤن ہوجاتا ہے، میچ میں بولرز نے جان ماری دراصل ہمیں بطور بیٹنگ یونٹ بہتر کرنا پڑے گا۔

افتخار احمد نے یہ بھی کہا کہ آج افغانستان نے ہم سے اچھی کرکٹ کھیلی، ان کو کریڈیٹ دیں، ہم نے اپنا پلان کیا تھا مگر ہم اس پرعمل نہ کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم میچ میں انوالو ہوتا ہے لیکن یہ طے تھا کہ بولرز کو بولرز ہی مشورہ دیں گے۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ افغانستان نے ہمارے مقابلے میں کم بری گیندیں کیں، ہم نے بہت بری گیندیں کیں، جب آپ برا گیند کرتے ہیں تو پھر پریشر آجانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیلڈنگ میں جان تو مار رہے تھے لیکن غلطیاں بھی کیں، جب آپ ورلڈ کلاس کرکٹ کھیلتے ہیں تو آپ کو تینوں شعبوں میں اچھا کرنا ہوتا ہے، بس اب یہی ہے کہ خود کو بہتر کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے