اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابر کے کریز پر آتے ہی عبداللہ نے شاٹس کیوں روک دیں؟ عبدالرزاق

24 Oct 2023
24 Oct 2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں افغانستان سے 8 وکٹوں کی شکست کے بعد سابق آل راؤنڈرعبدالرزاق نے کپتان بابراعظم کے کھیل اور کپتانی پر سوالات اٹھائے ہیں۔

عبدالرزاق نے نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس شکست پر سب ہی افسردہ ہیں ، جب عبداللہ کریز پر کھیل رہے تھے تو وہ جارحانہ انداز میں کھیل رہے تھے، جیسے ہی امام کے آؤٹ ہونے کے بعد بابر بیٹنگ کے لیے آئے، عبداللہ نے شاٹس روک لیں۔

 سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ انہیں ہدایات مل رہی تھیں کہ شاٹس نہیں مارنی، وہ آدھی شاٹس مار رہے تھے، کبھی مارنا چاہتے تو کبھی روک لیتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جس گیند پر عبداللہ شفیق آؤٹ ہوئے وہ ایسی گیند نہیں تھی، اس وقت ایسا لگ رہا تھا جیسے انہیں کھیلنا ہی نہیں آتا، اس کا مطلب جب کپتان کریز پر ہے تو انہیں ہدایات ملتی ہیں کہ ایسے کھیلنا ہے۔

عبدالرزاق نے کہا کہ جب کپتان کریز پرہوتا ہے تو سب کھلاڑیوں کا سٹرائیک ریٹ دیکھیں، 77 یا 80 سے بڑھتا ہی نہیں، تو ایسے کرکٹ نہیں کھیلی جاتی۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان جیسی ٹیم کے خلاف 350 کا ہدف بننا چاہیے تھا، اگر لوگ کہتے ہیں کہ بابر کو کپتانی نہیں آتی تو منیجمنٹ میں بیٹھے لوگ کیا کررہے ہیں؟

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے