اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پولیو سے بچاؤ کا دن منایا جا رہا ہے

24 Oct 2023
24 Oct 2023

(لاہور نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پولیو سے بچاؤ کا دن منایا جا رہا ہے، بدقسمتی سے پاکستان ان 2 ممالک میں شامل ہے جہاں پولیو جیسے موذی مرض پر اب تک قابو نہیں پایا جا سکا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں پولیو کا خاتمہ ہو گیا تاہم پاکستان میں رواں سال بھی پولیو کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، رواں سال کے دوران اب تک پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں سے 3 خیبر پختونخوا اور ایک سندھ میں رپورٹ ہوا۔

دوسری جانب لاہور، راولپنڈی، کراچی، چمن، بنوں اور لکی مروت سمیت چاروں صوبوں کے مختلف اضلاع میں 50 سے زائد ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، پاکستان میں سال 2020ء میں 84، 2021ء میں ایک اور 2022ء میں 20 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے۔

پولیو ورکرز کا کہنا ہے کہ وہ اپنی جان کی بازی لگا کر بچوں کو قطرے پلانے نکلتی ہیں تاہم انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال پولیو کے خاتمے کیلئے ملک گیر مہم چلائی جا رہی ہے تاہم ضروری ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے ہر فرد احساس ذمہ داری بھی دکھائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے