اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اشنا شاہ کی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی،مظلوموں کی آزادی کا مطالبہ

23 Oct 2023
23 Oct 2023

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ اشنا شاہ نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم پر پابندی اور مظلوموں کی آزادی کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سول سوسائٹی پاکستان کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی جس میں اداکارہ اُشنا شاہ نے بھی شرکت کی۔اُشنا شاہ نے فلسطین کے حق میں آواز اُٹھاتے ہوئے کہا کہ “فلسطین آزاد نہیں ہے، 1948 سے معصوم فلسطینیوں پر جبر و ستم ہورہا ہے، غزہ میں جنگ نہیں بلکہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کی جارہی ہے جوکہ غیرقانونی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ہم صرف فلسطین میں جنگ بندی نہیں بلکہ فلسطین کی آزادی بھی چاہتے ہیں، وہ آزادی جس میں کوئی خوف نہ ہو اور جب تک فلسطین کو آزادی نہیں ملے گی ہم اسی طرح سڑکوں پر نکلیں گے اور چُپ نہیں بیٹھیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ مغربی میڈیا ایک پروپیگنڈہ کے تحت غلط رپورٹنگ کررہا ہے، فلسطینیوں کی آواز دبا رہا ہے جبکہ سوشل میڈیا کے عہدیدار بھی اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں، فلسطین کی حمایت کرنے والے سوشل میڈیا اکاونٹس پر پابندی لگائی جارہی ہے، بلاک کیا جارہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے