اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی کا ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا دورہ، عوامی مسائل جلد نمٹانے کا حکم

23 Oct 2023
23 Oct 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے ون ونڈو سیل کا دورہ کیا اور عوامی مسائل جلد از نمٹانے کا حکم دیا۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ون ونڈو سیل میں موجود مرد و خواتین سے ملاقات کی اور ان  سے مسائل پوچھے، انہوں نے شہریوں سے ون ونڈو سیل کی خدمات کے بارے میں دریافت کیا، وزیر اعلیٰ نے ایل ڈی اے حکام کو شہریوں کے امور فوری طور پر نمٹانے کا حکم دیا۔

وزیر اعلیٰ نے ایک شہری کی جانب سے چکرلگوانے کی شکایت پر متعلقہ افسر کو طلب کر لیا اور شکایت کے فوری ازالے کا حکم دیا، محسن نقوی نے ایک شہری کا دو سال سے زیر التواء مسئلہ 4روز کے اندر حل کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے ایل ڈی اے کے ریٹائرڈ ملازم کی اہلیہ کی درخواست پر پلاٹ کی الاٹمنٹ کا معاملہ بھی جلد حل کرنے کی ہدایت کی۔

ون ونڈو سیل میں خاتون نے عوام کی دن رات خدمت پر وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو دعائیں دیں، خاتون کا وزیراعلیٰ سے گفتگو میں کہنا تھا کہ  آپ بہت اچھا کام کررہے ہیں،آپ سکول، ہسپتال اور ہر جگہ نظرآتے ہیں،ہم آپ کو ہر جگہ دیکھتے ہیں، اللہ تعالیٰ آپ کو مزید ہمت دے، آپ کے لئے دل سے دعائیں نکلتی ہیں۔

ایک بزرگ  سائل کا محسن نقوی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ آپ کو ہسپتالوں میں اور دیگر مقامات پر دورے کرتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، آپ کوون ونڈوسیل میں دیکھ کر خوشی ہوئی، ٹیم کے ساتھ ملکر بہتری لانے کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہریوں کے ایل ڈی اے سے متعلق معاملات نمٹانے میں غیر ضروری تاخیر نہ کی جائے، ون ونڈو سیل کی کارکردگی پہلے سے بہت بہتر ہے تاہم مزید بہتری کی گنجائش ہے،پوری کوشش ہے شہریوں کو اپنے مسائل کے حل کے لئے ون ونڈو سیل کے چکر نہ لگانے پڑیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے