اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی کی جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن جلد مکمل کرنیکی ہدایت

22 Oct 2023
22 Oct 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی جنرل ہسپتال ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کا جائزہ لینے پہنچ گئے، اپ گریڈیشن کے دوران اتارے گئے پنکھوں، اے سی، لائٹس، بیڈز، طبی آلات اور دیگر اشیاء کا ریکارڈ مرتب کرنے کا بھی حکم دیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایمرجنسی بلاک سے اتارے جانے والے طبی اور برقی آلات کو ضائع کرنے کی  بجائے سٹور میں محفوظ کیا جائے، اپ گریڈیشن اور تعمیر و بحالی کے کاموں کے دوران پہلے سے موجود آلات کو ضائع ہونے سے بچایا جائے، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جنرل ہسپتال ایمرجنسی بلاک کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا، آپریشن تھیٹر کا بھی معائنہ کیا۔

نگران وزیراعلیٰ نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ میں محفوظ اور معیاری وائرنگ کی ہدایت کی، جنرل ہسپتال کی اپ گریڈیشن میں تعمیراتی معیار یقینی بنانے کا حکم دیا، محسن نقوی کہا کہ ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے کام کی خود مانیٹرنگ کررہا ہوں۔

محسن نقوی کو سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے جنرل ہسپتال ایمرجنسی بلاک اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر بریفنگ دی، صوبائی وزیراطلاعات عامرمیر، سیکرٹری صحت، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، پرنسپل جنرل ہسپتال الفرید ظفر اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے