اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی کی پنزآمد، ٹریفک حادثے میں زخمی فوٹوگرافر اور ڈرائیور کی عیادت

22 Oct 2023
22 Oct 2023

(لاہور نیوز)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز (پنز) کا دورہ کیا اور ٹریفک حادثے میں زخمی فوٹوگرافر عثمان زبیری اور ڈرائیورآفتاب گل کی عیادت کی۔

محسن نقوی نے فوٹو گرافر اور ڈرائیور کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی، زخمیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ آپ دونوں محفوظ رہے۔

اس موقع پر نگران صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،سیکرٹری صحت، سیکرٹری تعمیرات ، پرنسپل جنرل ہسپتال و دیگرعملہ بھی موجود تھا۔

یاد رہے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے فوٹوگرافر  عثمان اور ڈرائیور آفتاب گل 3 روز قبل پیرمحل کے قریب ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے تھے۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اکبر چوک فلائی اوورز پراجیکٹ کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا، محسن نقوی نے اکبر چوک فلائی اوورز پراجیکٹ کو جلداز جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لاہور کے ہر طرح کے علاقے میں کام چل رہا ہے، ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جارہی ہے، میں اکیلا نہیں ہر وزیر اپنے اپنے طور پر کام کررہا ہے، ماضی میں بھی کام ہوئے ہیں،میں انکے بارے میں کچھ نہیں کہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ موٹروے: وزیراعلیٰ پنجاب نے تکمیل کیلئے ڈیڈلائن دے دی

انہوں نے کہا کہ امید ہے چلڈرن ہسپتال ملتان کی ایمرجنسی کا کام بھی مکمل ہوجائے گا، 750تھانوں کی  ری ویمپنگ کا کام بھی شروع کریں گے، راوی پل پر اس وقت ایل ڈی اے کی پوری ٹیم لگی ہوئی ہے،جنرل ہسپتال میں کام کو 5مختلف فیز میں تقسیم کیا ہے،جنرل ہسپتال کی بلڈنگ کے مختلف حصوں کا کام شروع ہوا ہے، اس وقت پنجاب میں 100ہسپتالوں میں کام شروع ہوچکا ہے،ہمیں امید ہے 31جنوری تک ہسپتالوں کا کام مکمل ہوجائےگا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جب زمان پارک میں تھے تو ان کو بھی پوری سکیورٹی مل رہی تھی، زمان پارک میں پولیس کے 250اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے، ایسا نہیں کہ صرف میاں صاحب کو سکیورٹی مل رہی ہے ،تمام کو دی گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں: نگران وزیراعلیٰ کا ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ

اساتذہ کے احتجاج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکول بند کردو اور کسی کو پڑھنے نہیں دینا ایسا نہیں چلے گا، اساتذہ کو احتجاج کا پورا حق ہے لیکن کوئی سکول پرائیویٹائزڈ نہیں ہورہا، سکولوں کی پرائیویٹائزیشن کا دور دور تک نام و نشان تک نہیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ ورکنگ جرنلسٹ کیلئے کوئی نہ کوئی چیز اچھی کرکے جاؤں گا، جلسوں کے لیے اگر کوئی کریمنل ریکارڈ کا بندہ کنونشن کرانے کی اجازت مانگے گا تو اسے نہیں ملے گی، کوئی بھی پارٹی ایسے بندے کو آگے کرے جو ریکارڈ فری ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے