اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی کا راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کرنے کا حکم

21 Oct 2023
21 Oct 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کا دورہ کیا، منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے کمشنر راولپنڈی اور ایف ڈبلیو او کے حکام کو ضروری ہدایات دیں۔

محسن نقوی نے خالصہ خورد اڈیالہ انٹرچینج کی سائٹ کا بھی معائنہ کیا اور پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ نے راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اضافی ورک فورس لگا کر کام کی رفتار تیز کی جائے، نیسپاک کو پراجیکٹ سے متعلق ڈرائنگ کا کام جلد فراہم کیا جائے، ارتھ ورک سلو ہے اسے تیز کیا جائے اور ڈمپرز کی تعداد بڑھائی جائے۔

محسن نقوی نے کمشنر راولپنڈی کو پراجیکٹ کا باقاعدگی سے وزٹ کر کے رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی اور کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کو خود مانیٹر کروں گا۔

بعدازاں محسن نقوی ایف ڈبلیو او کے کیمپ آفس پہنچے جہاں کرنل ندیم نے ارتھ ورک کے کام کے بارے میں بریفنگ دی اور وزیر اعلیٰ کو پراجیکٹ سے متعلقہ دیگر امور سے بھی آگاہ کیا گیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے