اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

4 سال بعد وطن واپسی، نواز شریف کا طیارہ پاکستان کی فضائی حدود میں موجود

21 Oct 2023
21 Oct 2023

(لاہور نیوز) قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نواز شریف 4 سال بعد آج وطن پہنچ رہے ہیں، ان کا طیارہ پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوگیا ہے۔

نواز شریف کو وطن واپس لانے کیلئے طیارہ ’امید پاکستان‘ دبئی ایئرپورٹ سے ایک گھنٹہ 22 منٹ تاخیر سے 10 بجکر 42 منٹ پر روانہ ہوا۔

قائد مسلم لیگ ن کی دبئی سے اسلام آباد خصوصی پرواز کا دورانیہ 3 گھنٹے 5 منٹ ہے جس کے تحت نوازشریف کا جہاز تقریباً ایک بج کر 50 منٹ پر اسلام آباد میں لینڈ کرے گا، سابق وزیراعظم کے ہمراہ 148 مسافر خصوصی پرواز میں پاکستان آ رہے ہیں جبکہ لیگی رہنما عرفان صدیقی، ناصر جنجوعہ اور ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

علاوہ ازیں سابق وزیر اعظم کے خصوصی چارٹر طیارے کو فضائی حدود کے استعمال اور لاہور، اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت مل گئی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد سابق وزیر اعظم قانونی ٹیم سے مشاورت کریں گے، قانونی ٹیم میں اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز سمیت دیگر شامل ہوں گے، نواز شریف کو دونوں کیسز سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

نوازشریف قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد لاہور روانہ ہونگے، اعظم نذیر تارڑ نواز شریف کے ہمراہ لاہور پہنچیں گے، امجد پرویز سمیت قانونی ٹیم کے دیگر ممبرز اسلام آباد میں ہی رکیں گے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف مینار پاکستان پہنچ کر جلسے سے خطاب کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے