اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

فوڈ سیفٹی ٹیموں کا مین بازار جمال ٹاؤن میں چھاپہ، 90 لیٹر جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس تلف

20 Oct 2023
20 Oct 2023

(لاہور نیوز) لاہوریوں کو مضر صحت کولڈ ڈرنکس پلانے والا گروہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دھر لیا۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مین بازار جمال ٹاؤن میں چھاپہ مارا۔ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے 7 ہزار 90 لیٹر جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس، 100 کلو ناقص پلپ اور ممنوعہ رنگ تلف کر دیئے۔ فلنگ مشینیں بھی ضبط کر لی گئیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کا کہنا ہے کہ موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ناقص پانی میں کھلے رنگوں اور دیگر کیمیکلز کی ملاوٹ سے جوس اور کاربونیٹڈ ڈرنکس تیار کیے جا رہے تھے۔ جعلی محلول کو لاہور میں میرج ہالز اور چھوٹے بڑے کولڈ کارنرز پر سپلائی کیا جانا تھا۔ شہری ایسے عناصر کی اطلاع 1223 پر دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے