(ویب ڈیسک) سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف فراڈ کیس ہیں ، تمام ثبوت عوام کے سامنے آ چکے ہیں۔
سینیٹر اسحاق ڈار نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بات عجوبہ نہیں ، عدالتیں آئین و قانون کے مطابق فیصلے دے رہی ہیں، نواز شریف کیخلاف فراڈ کیس ہیں۔
صحافی کے سوال ’’ نواز شریف اسلام آباد ایئرپورٹ اتریں گے یا نور خان ایئر بیس‘‘ پر اسحاق ڈار نے جواب دیا کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر جگہ کا نہیں بتا سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف اسلام آباد میں تھوڑی دیر تک قیام کریں گے ، نواز شریف کا اسلام آباد میں 30 منٹ یا ایک گھنٹہ قیام ہو گا۔
واضح رہے کہ نواز شریف کل 4 سال کے بعد وطن واپس آئیں گے جہاں ان کا طیارہ پہلے اسلام آباد میں لینڈ کرے گا جس کے بعد وہ لاہور پہنچیں گے۔
سابق وزیراعظم کی وطن واپسی پر (ن) لیگ نے مینار پاکستان پر جلسے کا بھی انعقاد کیا ہے جس سے نواز شریف خطاب کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے۔