اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ظلم کیخلاف بولیں،آج فلسطین ہے، کل ہم بھی ہوسکتے ہیں: زارا نور عباس

20 Oct 2023
20 Oct 2023

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ زارا نور عباس نے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز اُٹھانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج فلسطین کے ساتھ جو ظلم ہورہا ہے، وہ کل کو ہمارے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر زارا نور عباس کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ فلسطین کی حمایت  کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ‘ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان کے لیے اس لیے قربانیاں دی تھیں تاکہ مستقبل میں جب بھی کسی مسلمان پر ظلم ہو تو ہم اُن کے حق میں بول سکیں’۔

زارا نور عباس نے اسرائیل فلسطین کشیدگی پر خاموشی اختیار کیے ہوئے فنکاروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ‘برائے مہربانی! اس وقت یہ بھول جائیں گے کہ بین الاقوامی سطح پر آپ کا کوئی آڈیشن ہونے والا ہے یا آپ ٹام کروز کے ساتھ کوئی بڑی فلم کرنے والے ہیں، یہ وقت چپ رہنے کا نہیں بلکہ حق کے لیے آواز بُلند کرنے کا وقت ہے’۔

اداکارہ نے کہا کہ ‘جس طرح دنیا کو فلسطین کی پرواہ نہیں، بالکل اسی طرح کسی کو پاکستان کی پرواہ بھی نہیں لہٰذا آج ہی ظلم کے خلاف بولیں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہم حق پر کھڑے ہیں’۔

اُنہوں نے کہا کہ ‘اسرائیل کے ساتھ ملکر بہت بڑا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کیونکہ اُنہیں اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ مسئلہ ہے، اس مشکل میں تمام مسلمان ایک ہوکر رہیں’۔

زارا نور نے کہا کہ ‘آج جو ظلم معصوم فلسطینیوں کے ساتھ ہورہا ہے، وہ کل کو ہمارے ساتھ بھی ہوسکتا ہے، اگر آج ہم خاموش رہے تو کل کو ہمارے لیے بھی کوئی نہیں بولے گا’۔

آخر میں اُنہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ‘آپ سب سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز کے ذریعے حق کا ساتھ دیں، کل کو ہم پر بھی تباہی آسکتی ہے’۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے