اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سرکاری حج سکیم 2024ء: فی کس11لاکھ وصول کیے جائینگے

20 Oct 2023
20 Oct 2023

(ویب ڈیسک) آئندہ سال حج پر 28 کروڑ ڈالرز خرچ ہوں گے، سرکاری حج سکیم کے تحت فی کس11لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے۔

وزارت مذہبی امور نے حج آپریشن کے لیے وزارت خزانہ سے رابطہ کر لیا، ڈالر کا بوجھ کم کرنے کیلئے آئندہ برس بھی سپانسر شپ سکیم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سپانسر شپ سکیم کے تحت 10ہزارعازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق سپانسرشپ سکیم میں شمولیت کے لیے پاکستانی پاسپورٹ لازمی ہوگا، سپانسرشپ سکیم میں حج اخراجات کی رقم ڈالرز میں وصول کی جائے گی، دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور ان کے رشتہ دار اس سکیم کے تحت حج کرسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق سپانسرشپ سکیم کے درخواست دہندہ قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے،2024 کے حج کیلئے پا کستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79ہزار 210 ہے، 50 فیصد کوٹہ سرکاری اور 50 فیصد نجی حج سکیم کیلئے مختص ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب پاکستانی 20سے25 دن کا حج بھی کرسکیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے