اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں سمارٹ تھانے بنائے جائیں گے: محسن نقوی

19 Oct 2023
19 Oct 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں سمارٹ تھانے بنائے جائیں گے۔

پولیس خدمت مرکز برکت مارکیٹ، گارڈن ٹاؤن کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ خدمت مرکز بننے سے پولیس اور عوام کا باہمی رابطہ بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ خدمت مرکز سے پولیس کی کارکردگی اور تاثر بہتر ہو گا، آئندہ دنوں میں مزید خدمت مراکز کا افتتاح ہو گا، لاہور شہر میں ایف آئی آر درج نہ ہونے کی شکایتیں نہیں ملتیں۔

محسن نقوی نے بتایا کہ مانانوالہ میں بچے کے جاں بحق ہونے کی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی تھی، ایس ایچ او کو راجن پور ٹرانسفر کر دیا، دیگر شہروں میں ایف آئی آر درج نہ ہونے کی شکایات موصول ہونے پر فوری ایکشن لیا جاتا ہے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 750 تھانے اپ گریڈ کرنے کیلئے 1.9 ارب روپے جاری کر دیئے ہیں، لاہور کے 10 تھانوں کے لئے اراضی اور عمارت کے فنڈز دے دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 20، 20 سال سے بیٹھے پولیس افسران کی جگہ نوجوان افسر تعینات کر رہے ہیں، پٹرول کی مد میں پولیس کو 1 ارب روپے جاری کر دیئے ہیں، فیلڈ آفیسر کے پاس گاڑی ہونی چاہیے، پوری کوشش ہے کہ ہمارے ہوتے ہوئے کسی کو کرپشن کا موقع یا جواز نہ ملے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پٹرول کی قیمت کم ہونے پر کرایوں میں 10 سے 15 فیصد کمی کرائی ہے، عوام کو ریلیف دینے کیلئے جو کر سکتا ہوں کروں گا، جتنے بھی پراجیکٹس جاری ہیں، کوشش ہے کہ الیکشن سے پہلے مکمل کر کے جاؤں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے