19 Oct 2023
(لاہور نیوز) مظلوم فلسطینیوں کے حق اور اسرائیل کے خلاف مسلم لیگ ن نے احتجاج کیا۔ رانا مشہود نے اسرائیلی بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
اسرائیل کی جانب سے مظلوم نہتے اور بے گناہ فلسطینی شہریوں پر بمباری کے خلاف پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے چوک یتیم خانہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، شہریوں نے اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی۔
رہنما مسلم لیگ ن رانا مشہود احمد نے مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل کو اپنے ہر ظلم کا حساب دینا ہو گا، ہم اپنے مظلوم فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
رانا مشہود کا مزید کہنا تھا کہ ہم اقوام متحدہ سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ فلسطین میں اسرائیلی ظلم کا بازار بند کیا جائے۔