19 Oct 2023
(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ انتخابات میں گجرات کے تمام حلقوں سے امیدوار کھڑے کرے گی۔
چودھری شجاعت حسین کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چودھری وجاہت ، چودھری سالک ، چودھری شافع حسین نے شرکت کی۔ اجلاس میں قائدین نے انتخابات میں مل کر چلنے کا فیصلہ کیا۔ یہ بھی طے کیا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ گجرات کے تمام حلقوں سے امیدوار کھڑے کرے گی۔
قائدین نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان مسلم لیگ جیت کر ملک سے کرپشن مہنگائی ، بے روزگاری کا خاتمہ کرے گی۔