19 Oct 2023
(ویب ڈیسک) آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے ساتھ مقابلے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے پاکستانی ٹیم کےکھلاڑیوں کےساتھ بات چیت کی۔
بابراعظم نے کہا جوآپ لوگ ٹریننگ سیشن میں کرتے ہیں صرف وہی میچ میں کریں،کوئی زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہے۔
کپتان نے کھلاڑیوں کو دیے پیغام میں کہا کہ آپ لوگ یقین رکھیں، مجھے آپ پر سو فیصد یقین ہے۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کےکھلاڑی آج چناسوامی سٹیڈیم میں آپشنل ٹریننگ میں حصہ لے رہے ہیں۔
پاکستان ٹیم کل آسٹریلیا کےخلاف بنگلورو میں مدمقابل ہوگی۔