اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کیا چیف سلیکٹر انضمام الحق مستعفی ہونے کا سوچ رہے ہیں؟

19 Oct 2023
19 Oct 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کے پی سی بی سے ایک بار پھر اختلافات کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سینئراورجونیئر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سے ناخوش ہیں اور پاکستان انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تقرری پر اختلافات پیدا ہوئے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی نے شاہد انور کو انڈر 19 ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا ، اس سے قبل پی سی بی نے انضمام الحق کی تجویز پرمحمد یوسف کو کوچ مقرر کرنے کی ہامی بھری تھی۔

انضمام الحق کے اس سے قبل بھی کئی معاملات پر اختلافات پیدا ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹرانضمام الحق کا چند ہفتے قبل ہی 25 لاکھ روپے ماہانہ پرتین سالہ معاہدہ ہوا، انضمام  نے اپنی پسند اور شرائط کے مطابق معاہدہ کیا تھا۔

چیف سلیکٹر کے قریبی ذرائع کے مطابق انضمام الحق پی سی بی سے الگ ہونے کے بارے میں سوچ رہے ہیں، محمد حفیظ ٹیکنیکل کمیٹی کی رائے کو اہمیت نہ دیے جانے پر الگ ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ ٹیکنیکل کمیٹی کے ہیڈ مصباح الحق کو بھی اب دلچسپی نہیں رہی ، ان کا پی سی بی سے وابستہ رہنا مشکل ہے، مصباح ان دنوں آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے ٹی وی شو کا حصہ ہیں۔

اس حوالے سے پی سی بی نے کہا ہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے گزشتہ روز سلیکشن کے معاملات میں حصہ لیا، پاکستان انڈر 19 اور پاکستان ویمن اے سکواڈز کی سلیکشن کے معاملات میں شامل رہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق انضمام الحق نے تمام معاملات میں خوشی خوشی حصہ لیا، اختلافات اور ناخوش ہونے کی اطلاعات ہمارے پاس نہیں ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے