(لاہور نیوز) آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کے 17 ویں میچ میں بنگلہ دیش کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔
پونے میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلہ دیشی کپتان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے باؤلنگ کی دعوت دی۔
ٹاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بنگلہ دیشی کپتان کا کہنا تھا کہ امید ہے آج کا میچ اچھا ہوگا، شکیب الحسن انجری کے باعث میچ نہیں کھیل رہے، ان کی جگہ نسوم احمد کو بنگلہ دیش کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ٹاس جیتتے تو پہلے باؤلنگ ہی کرتے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں اب تک اس ورلڈ کپ میں تین، تین میچز کھیل چکی ہیں، بھارت نے اپنے تینوں میچ جیتے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم ایک میچ میں فاتح رہی ہے۔
بھارت کا سکواڈ:
روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی،شریاس ، کے ایل راہول،ہاردک پانڈیا،جدیجا،شردل،بمراہ، کلدیپ یادیو، محمد سراج۔
بنگلہ دیش کا سکواڈ:
نجم الحسین،لٹن داس،مہدی حسن مرزا،مشفیق الرحیم،توحید،محمداللہ،نسوم احمد،حسن محمود، مستفیظ الرحمان،شریف الاسلام۔