اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اسرائیل،حماس تنازع ، مومنہ مستحسن کی ٹوئٹ پر صارفین مشتعل

19 Oct 2023
19 Oct 2023

(ویب ڈیسک) گلوکارہ مومنہ مستحسن کی جانب سے اسرائیل حماس تنازع پر غیر جانبدارنہ بیان دینے پر سوشل میڈیا صارفین مشتعل ہوگئے ، جس پر گلوکارہ نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ انسانوں کے قتل کی مذمت کرنے پر پاکستانی ٹوئٹر صارفین شدید ردعمل دیں گے۔

مومنہ مستحسن نے گزشتہ روز سماجی پلیٹ فارم ایکس پر لکھا تھا کہ ’معصوم جانوں کے ضیاع پر میں اپنے یہودی دوستوں کے لیے غمگین ہوں، کئی دہائیوں سے روزانہ بے شمار جانوں کے ضیاع پر میں فلسطین کے مسلمانوں اور عیسائیوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہوں‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’مزید کتنی جانیں ضائع ہوں گی؟ قبضہ اور مظلوم طبقے کو ایک ساتھ سزا دینا انسانیت کے خلاف ہے۔

گلوکارہ کی جانب سے صرف فلسطین کی کھل کر حمایت نہ کرنے پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے مومنہ مستحسن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’اسرائیل غزہ میں بڑے پیمانے پر قتل عام اور جنگی جرائم کر رہا ہے اور گلوکارہ نسل کشی کو نسل کشی بھی نہیں کہہ سکتی۔

پاکستانی صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کے بعد مومنہ مستحسن نے ردعمل دیتے ہوئے حیرانی کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’کبھی نہیں سوچا تھا کہ انسانوں کے قتل کی مذمت کرنے پر پاکستانی ٹوئٹر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے کو ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں نہیں مانتی کہ اسرائیل کی ریاست تمام یہودیوں کی نمائندگی کرتی ہے، جس طرح میں نہیں مانتی کہ بھارتی حکومت تمام ہندوؤں کی نمائندگی کرتی ہے اور نہ ہی پاکستانی حکومت تمام مسلمانوں کی نمائندگی کرتی ہے۔

مومنہ مستحسن نے وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں سمجھتی ہوں کہ سیاست، مذہب یا عقائد کے علاوہ کسی بھی چیز سے زیادہ اہم انسانی جان اور انسانیت کا تحفظ ہونا چاہیے۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ’اگر میں ٹوئٹر پر وہ باتیں شئیر کررہی ہوں جو انسٹاگرام پر نہیں کررہی تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہر کوئی مجھ پر تنقید اور غلط زبان کا استعمال کرے۔

انہوں نے یہ بھی وضاحت دی کہ ’میں اسرائیلی حکومت کی پالیسیوں کی مخالفت کرتی ہوں، فلسطینی عوام دہائیوں سے مظلوم، قبضے کی زندگی گزار رہے ہیں اور ان کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے، اس نسل کشی کو روکنے کی ضرورت ہے۔

مومنہ مستحسن نے مزید لکھا کہ ’تاہم اگر ظالم قصوروار ہے تو وہاں پر عام شہریوں کی ہلاکتوں پر بھی افسوس کرنا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے