اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی آئی اے کا مالی بحران سنگین، 20 سے زائد ملکی وغیر ملکی پروازیں منسوخ

19 Oct 2023
19 Oct 2023

(لاہور نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا، آج بھی پی آئی اے کی 20سے زائد ملکی اور غیرملکی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

 ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایندھن کی فراہمی معمول پر نہ آنے سے متعدد قومی و بین الاقوامی پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہو رہا ہے، کراچی سے تربت، کوئٹہ اور مسقط کی 5 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، دبئی سے کراچی اور کراچی سے اسلام آباد کی 3 پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے،کراچی سے دمام کی دو جبکہ جدہ سے کراچی کیلئے پرواز بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

اسی طرح ملتان سے جدہ اور کراچی جبکہ شارجہ سے ملتان کی پرواز ،مسقط سے فیصل آباد کی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی، اسلام آباد سے ملتان کی دو، فیصل آباد سے دبئی اور مسقط کی  پروازیں بھی اڑان نہیں بھر سکیں۔

فیصل آباد سے ابوظہبی اور کویت سٹی سے لاہور کی پرواز  بھی منسوخ کردی گئی، اسلام آباد سے دمام اور دمام سے لاہور، دبئی سے اسلام آباد کیلئے پروازیں بھی معمول کے مطابق روانہ نہ ہو سکیں، سیالکوٹ سے ابوظہبی کی دو، اسلام آباد سے جدہ اور دبئی کے لیے پروازیں اڑان نہیں بھر سکیں،اسلام آباد سے چترال کی دو، مسقط اور دبئی کی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی ایئر لائن کی پشاور سے دبئی کی دو پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے،اسلام آباد سے کوالالمپور کے لیے پرواز پی کے 894 کی روانگی میں ساڑھے چار گھنٹے تاخیر ہوئی، جدہ سے ملتان کی پرواز پی کے 740 لاہور منتقل کر دی گئی، لاہور سے ریاض کیلئے پی آئی اے کی پرواز کی روانگی میں ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر ہوئی۔

 پرواز پی کے 725 دن 11 بجکر 35 منٹ پر لاہور سے ریاض کیلئے اڑان بھرے گی،لاہور سے پی کے 229 مسقط کیلئے 8 گھنٹے تاخیر سے شام 5:30 بجے روانہ ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے