اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن، غیر قانونی مقیم افراد کے پاس 12 دن باقی

19 Oct 2023
19 Oct 2023

(ویب ڈیسک) غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کیلئے دی گئی ڈیڈلائن ختم ہونے میں 12 دن باقی ہیں، غیر قانونی مقیم افراد کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندے اگر 31 اکتوبر تک ملک نہیں چھوڑتے تو قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کی گرفتاریوں اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔

حکومت نے معیشت کی بحالی کے پیش نظر افغان باشندوں کو یکم اکتوبر کو ملک چھوڑنے کا تحریری حکم جاری کیا تھا، حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی افغان باشندوں کو انخلاء کیلئے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی گئی۔

18 اکتوبر کو 3 ہزار 76 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے جن میں 601 مرد، 494 خواتین اور 1981 بچے شامل تھے، اس عمل کیلئے 38 گاڑیوں میں 150 خاندان اپنے وطن واپس پہنچے۔

روزانہ کی بنیاد پر پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے بذریعہ طور خم بارڈر اور چمن بارڈر واپس جا رہے ہیں، اب تک کل 48 ہزار 508 افغان پناہ گزینوں کی واپسی ہوچکی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ افغان شہریوں کا رضاکارانہ طور پر اپنے وطن واپسی کا فیصلہ خوش آئند ہے، افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی خطے پر مثبت اثرات مرتب کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے