اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کارسرکار مداخلت کیس: عابد باکسر کا 7 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور

19 Oct 2023
19 Oct 2023

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے سرکاری رائفل چھیننے ، کار سرکار میں مداخلت اور پولیس حراست سے بھاگنے کے کیس میں ملزم عابد باکسر کا 7 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

 پولیس نے مقدمہ میں ملوث ملزم عابد باکسر کو آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا اور ملزم عابد باکسر سے تفتیش کے لیے30 دن کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کی۔عدالت نے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 7 دن کے جسمانی ریمانڈ کی منظوری دے دی۔

یاد رہے کہ عابد باکسر اور دیگر ملزمان کے خلاف تھانہ فیصل ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے