اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دلکش اور سوہنا لاہور منصوبے ادھورے، اب مال روڈ کو خوبصورت بنانے کی بازگشت

19 Oct 2023
19 Oct 2023

لاہور:(سہیل قیصر) "دلکش لاہور" اور "سوہنا لاہور" منصوبوں کی عدم تکمیل کے بعد اب مال روڈ کوخوب صورت بنانے کا ڈول ڈال دیاگیا۔

لاہور کو خوب صورت بنانے کے لیے 2012 میں دلکش لاہور کے نام سے ایک منصوبے کاخوب ڈھنڈوراپیٹا گیا،منصوبے کے تحت  ٹاؤن ہال میں ریسرچ سنٹر اور شہرکے مختلف حصوں کو خوب صورت بنایا جانا تھا۔

اِس منصوبے کا شور تھما  تو سوہنا  لاہور منصوبے کا ڈھول بجنے لگا، یہ دونوں منصوبے تو راستے میں ہی کہیں دم توڑ چکے ہیں اور اب شاہراہ قائد اعظم کوخوب صورت بنانے کے لیے 1 ارب 35 کروڑ روپے خرچ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

منصوبے کے تحت6.9کلومیٹر  طویل شاہراہ قائد اعظم کی کارپٹنگ پر 90کروڑ،پنجاب اسمبلی چوک میں تاریخی فوارےکی  بحالی پر دوکروڑ اور خود کار لائٹ پولز کی تنصیب پر 26 کروڑروپے خرچ ہوں گے،شاہراہ کے 11چوکوں پر خوب صورت سائن بورڈز بھی آویزاں کیے جائیں گے۔

 لیکن شہریوں  کی جانب سے یہ تحفظات بھی موجودہیں کہ یہ بیل بھی منڈھے چڑھے گی یانہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے