اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ کپ : بھارت سے شکست کے بعد قومی ٹیم کل آسٹریلیا سے ٹکرائے گی

19 Oct 2023
19 Oct 2023

(لاہور نیوز) ورلڈ کپ 2023ء میں بھارت سے شکست کے بعد پاکستان کی کرکٹ ٹیم اپنے دوسرے بڑے مقابلے میں کل آسٹریلیا کا سامنا کرے گی۔

ایک روزہ کرکٹ کے عالمی ایونٹ کے 18 ویں میچ میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے بھارت کے شہر بنگلور میں ایم چنا سوامی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

پاکستانی ٹیم میگا ایونٹ میں تین میچز کھیل چکی جن میں سے 2 میں کامیاب رہی جبکہ ایک میچ میں شاہینوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، آسٹریلیا بھی ٹورنامنٹ میں تین میچز کھیل کر ایک میں کامیاب جبکہ دو میں شکست کھا چکی ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ون ڈے میچز میں 107 بار آمنے سامنے آئیں جن میں سے کینگروز نے 69 اور پاکستان نے 34 میچز اپنے نام کیے، تین میچز بغیر نتیجہ ختم ہوئے اور ایک میچ برابر رہا جبکہ ورلڈ کپ میچز میں دونوں ٹیمیں 10 بار ٹکرائیں، 6 بار جیت کینگروز کے نام رہی جبکہ صرف چار میچز میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔

ایشیائی کنڈیشنز میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں میگا ایونٹ کے میچز میں دو بار مدمقابل ہوئیں، پہلی بار دونوں ٹیمیں 1987 کے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں آمنے سامنے آئی تھیں اور آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد 18رنز سے کامیابی حاصل کی، پاکستانی ٹیم نے 268 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 249 رنز بنائے تھے۔

دوسری بار شاہین اور کینگروز 2011 کے ورلڈ کپ میں سری لنکا کے شہر کولمبو میں مد مقابل آئے یہاں جیت گرین شرٹس نے اپنے نام کی، پاکستان نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی، قومی ٹیم نے 177 رنز کا ہدف 6 وکٹوں پر حاصل کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے