اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ہمیں اپنی فیلڈنگ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے: محمد رضوان

18 Oct 2023
18 Oct 2023

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کہا کہ ہمیں اپنی فیلڈنگ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

پی سی بی ڈیجیٹل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ نیدرلینڈز، افغانستان اور بنگلہ دیش جیسی ٹیمیں بھی ورلڈ کپ میں کچھ کر کے پہنچی ہیں، بھارت کے خلاف میچ ہارے ہیں لیکن پہلے دو میچ جیتے بھی ہوئے ہیں۔

محمد رضوان نے کہا کہ ہماری ٹیم سکلز میں اچھی ہے، ہمیں اپنی فیلڈنگ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، ہمارے پاس دنیا کے بہترین فاسٹ بولر ہیں، پاکستان کے فینز  نے ہمیشہ ہمیں محبت دی ہے اور دعا دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں ہمارے سپنر آؤٹ نہیں کر پا رہے، وہ بلکل صحیح کہہ رہے ہیں مگر وہ بولنگ اچھی کر رہے ہیں، شاداب اور نواز پر ہمیں یقین ہے وہ ہمیں کسی بھی وقت میچ بدل کے دے سکتے ہیں۔

محمد رضوان نے کہا کہ ہم جب آرمی، پولیس، ڈاکٹروں، بزنس مینوں، عام لوگوں اور دکانداروں سے ملتے ہیں، ان کا درد اور محبت ہم جانتے ہیں، مجھے اپنے فینز پر یقین ہے، وہ پیچھے جو کہیں سامنے محبت ہی دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فینز سے درخواست ہے کہ ہم  نے ہمت نہیں ہاری، بھارت سے ہارنے کے بعد شائقین کے میسج ملے کہ ایک میچ ہارنے سے کچھ نہیں ہوتا، جب ہم ہارتے ہیں لوگ ہمیں کہتے ہیں "تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے" ہمیں بھی اپنی عوام سے محبت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے