اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کو شہریوں نے مسترد کر دیا

18 Oct 2023
18 Oct 2023

(لاہور نیوز) ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 سے 20 فیصد کمی کو شہریوں نے مسترد کر دیا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی بھی شہریوں کو ریلیف نہ دے سکی۔ حکومت کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 سے 15 فیصد کمی کا اعلان تو کیا گیا لیکن اصل کرائے وصول نہ کروائے جا سکے۔

شہری کہتے ہیں کہ ایک سال میں کرایوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ اب 100 یا 200 روپے کم کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ جب تک عام استعمال کی چیزیں سستی نہیں ہوں گی ریلیف نہیں ملے گا۔

دوسری جانب ٹرانسپورٹ مالکان نے نئے کرایوں کی لسٹ بنا کر آویزاں کر دی جس کے مطابق لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ 750 روپے سے کم کر کے 700 روپے، سیالکوٹ کا کرایہ 800 روپے سے کم ہو کر 750 روپے، لاہور سے منڈی بہاؤالدین کا کرایہ 1220 روپے اور سرگودھا کا کرایہ 1150 سے کم ہو کر 1100 روپے رہ گیا۔

ٹرانسپورٹ کے کرائے  تو معمولی کم ہو گئے لیکن عوام کا مطالبہ ہے کہ مہنگائی کی شرح میں مجموعی طور پر بھی کمی کی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے