اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آئی پی پی کا پنجاب بھر میں جلسوں اور ورکرز کنونشنز کے انعقاد کا فیصلہ

18 Oct 2023
18 Oct 2023

لاہور:(لیاقت انصاری) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے پنجاب بھر میں جلسے اور ورکرز کنونشنز منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 پہلے مرحلے میں 9اضلاع میں جلسے اورکنونشنز ہوں گے، 28اکتوبر کو خانیوال، 3نومبر حافظ آباد، 9نومبر نارووال،12نومبر لیہ اور 17نومبر کو قصور میں میدان لگے گا، 20نومبر گوجرانوالہ، 24نومبر جھنگ، 2دسمبر ساہیوال اور9دسمبرکو فیصل آباد میں طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

دوسرے مرحلے میں ملتان،راولپنڈی، شیخوپورہ،سیالکوٹ،بہاولپوراور دیگر اضلاع میں کنونشنز ہونگے، انتخابات کے پیش نظر سیاسی  سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 صدر آئی پی پی علیم خان نے پارٹی رہنماؤں  کو ہر ضلع میں رابطے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے  جبکہ تعلیم و زراعت کیلئے مرادراس اور نعمان لنگڑیال کی سربراہی میں کمیٹیوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے ڈویژنل کوآرڈینیٹرز کو ہر ضلع میں فوری تنظیم سازی کی بھی ہدایت کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے